ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں مختلف پیشہ ورانہ کورسس کی مفت تربیت :خواہش مند توجہ دیں

مرڈیشور میں مختلف پیشہ ورانہ کورسس کی مفت تربیت :خواہش مند توجہ دیں

Fri, 16 Sep 2016 18:16:22    S.O. News Service

بھٹکل:۱۶/ستمبر (ایس او نیوز) بھارتی مرکزی حکومت کے سمودایا ترقی منصوبہ جات آر این ایس پالی ٹکنیک مرڈیشور کے زیراہتمام 3ماہ پر مشتمل پیشہ ورانہ تربیتی کورسس شروع کئے جارہے ہیں جس کے لئے خواہش مند طلبا و افرادانٹرویو دے کر اپنی نشست بک کراسکتے ہیں۔  اس بات کی جانکاری منصوبہ جات افسر دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

 کورس میں ڈاٹا انٹری آپریٹر، آٹوکیاڈ، موبائیل مرمت ، کمپیوٹر ہارڈویر اور نیٹ ورکنگ ، الکٹریشین اور پلمبنگ شامل ہیں ۔ ان کورسوں سے تربیت پانےکے لئے  ایس ایس ایل سی ، پی یوسی ، ڈگری، آئی ٹی آئی ، ڈپلوما میں کامیاب ہوں یا ناکام ہونے والے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے، تین ماہ تک ماہرین سے  مفت میں تربیت  دی جائے گی۔ خواہش مند اسامی 20ستمبر 2016بروز منگل کی سہ پہر 3بجے مرڈیشور سمودایا ترقی منصوبہ دفتر ، آر این ایس پالی ٹیکنیک مرڈیشور میں حاضری دیں۔ اس سلسلے میں زائد جانکاری کے لئے نائب پرنسپال کے مری سوامی سے موبائل نمبر 9448235284پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Share: